ملک میں بارشوں اور جانی و مالی نقصان کے باعث وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یورپ کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے ملک میں بارشوں اور جانی و مالی نقصان کے باعث دورہ منسوخ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ کو آج 22 اگست کو جرمنی،ڈنمارک،سوئیڈن اور ناروے کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو کا دورہ ان ملکوں کے ساتھ مشاورت کے بعد دوبارہ طے کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store