شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

پاک آرمی فائل فوٹو پاک آرمی

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گرد فورسز کےخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا، مقامی افراد نے پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کےخاتمے کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store