صدر عارف علوی بطور سپریم کمانڈر اپنے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہیں تو مستعفی ہو جائیں: رضا ربانی

 سینیٹر رضا ربانی اور صدر عارف علوی فائل فوٹو سینیٹر رضا ربانی اور صدر عارف علوی

سابق چیئرپرسن سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں صدر مملکت کی غیر حاضری گہری تشویش کا باعث ہے، اگر ڈاکٹر عارف علوی سیاسی وابستگی کی وجہ سے اپنا فرض ادا نہیں کر سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے افسوسناک سوشل میڈیا مہم پر ملک کی مسلح افواج اور شہدا کے اہل خانہ کے گہرےرنج اور غصے کے اظہار کے بعد اتحادی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جمعہ کو شہدا کے جنازے میں صدر عارف علوی اور سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی عدم شرکت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔

 

تاہم صدر عارف علوی نے اس معاملے کو غیر ضروری تنازع بنانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور نفرت انگیز ٹوئٹس کرنے والوں کی مذمت کی۔

گزشتہ روز ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے صدر عارف علوی کے خلاف 6 نکاتی چارج شیٹ پیش کی اور نشاندہی کی کہ آئین کے آرٹیکل 243(2) کے تحت مسلح افواج کی سپریم کمانڈ صدر مملکت کے سپرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صدر بطور سپریم کمانڈر اپنے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہیں تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔

رضا ربانی نے کہا کہ سپریم کمانڈر کا کسی مشورے یا کسی اور بنیاد پر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا گہری تشویش کا باعث ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store