زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے: اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ زرداری پرانی خرید و فروخت کی سیاست میں بھاری ہوتے تھے، آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے، اب بند کمرے کی سازشیں نہیں چلنے والی، ہمارا ووٹر دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے سامنے بھی ڈٹ کر کھڑا ہو گیا ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ اب ہمارے پاس سادہ اکثریت کے 186 نمبرز پورے ہیں، پنجاب اسمبلی میں 176 ووٹ پی ٹی آئی کے ہیں، اسمبلی میں عددی اکثریت بھی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کوئی سرپرائز نہیں سب کو پتا ہے ہمارے نمبرز پورے ہیں، آج شام پرویز الٰہی وزیراعلیٰ منتخب ہو جائیں گے، آج کے انتخاب کے بعد دیگر سیاسی جماعتیں بھی ملک میں نئے الیکشن کی بات کریں گی۔

install suchtv android app on google app store