پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں بھی اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے اے سی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کردیا۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کرایوں میں اضافے کا فیصلہ ہنگامی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 50 کلو میٹر پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 روپےبڑھادیے گئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ 48گھنٹوں میں نان اے سی بسوں کےکرایوں میں بھی 2 روپےفی کلو میٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

install suchtv android app on google app store