جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چیئر مین نیب کا عہدہ چھوڑ دیا

سابق چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال فائل فوٹو سابق چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

چیئرمین نیب نے اسلام آباد نیب ہیڈ کوارٹر میں افسران سے الوداعی ملاقاتیں بھی کیں، ان کی مدت ملازمت ختم آج ختم ہو رہی تھی۔

دوسری جانب ظاہر شاہ نے قائم مقام چیرمین نیب کا چارج سنبھال لیا۔ وہ نیب میں ڈپٹی چیرمین نیب کے عہدے پر فائز ہیں۔

خیال رہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے نیب کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر حکومتی اتحادی جماعتوں میں آپس میں اتفاق کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے مابین نئے چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت ہوئی جس میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس نام پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن راجہ ریاض بھی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کریں گے اور جس کے بعد قوی امکان ہے کہ وہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store