نیب نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر کر دی

نیب نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر کر دی فائل فوٹو نیب نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر کر دی

نیب نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ، ملک ریاض پراپرٹیز کی نیلامی 7 اگست کو نیب آفس،جی 6ون اسلام آباد میں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس Il پلاٹ نمبر 7-D پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن، فیز II،راولپنڈی شامل ہے جبکہ نیلامی میں پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن، فیز II، راولپنڈی پر بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس بھی شامل ہے ۔

روبیش مارکی اینڈلان، بحریہ گارڈن سٹی اوربحریہ ٹاؤن،اسلام آباد بھی نیلام ہوں گی، پلاٹ نمبر 984-براڈ-اے بحریہ ٹاؤن، فیز-1V، راولپنڈی پرایرینا سینما کو بھی نیلام کیا جائےگا، بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اکیڈمی،اسٹریٹ جیسمین اورسلوراوکس روڈصفرولازI،بحریہ ٹاؤن راولپنڈی بھی نیلام ہوں گی۔

پلاٹ نمبر27 پر سفاری کلب، فیزسفاری ولاز، بحریہ ٹاؤن،راولپنڈی کو بھی نیلام کیا جائےگا۔

install suchtv android app on google app store