سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو سیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احم فائل فوٹو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احم

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 31 مئی سے پہلے فیصلہ کرلیں کہیں ایسا نہ ہو کہ گاڑی چھوٹ جائے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو سیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) کو سیاسی اکھاڑا بنانا فوج کو سیاست میں دھکیلنے کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف لندن میں تحقیقات کروائی گئیں، بے گناہ ثابت ہوا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے ؟ انتخابات کرانے کی بات چیت چل رہی ہے اس کو جلد فائنل کر لیں۔ 31 مئی سے پہلے فیصلے کر لیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی، اسی طرح فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ دونوں 16 ارب کے کرپشن کیس میں عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہیں جبکہ پنجاب میں کوئی حکومت نہیں اور مرکز میں بھی ایک ووٹ سے لنگڑی لولی حکومت ہے۔

install suchtv android app on google app store