عمران خان کو جنہوں نے ووٹ دیا، ان سب کو مایوس کیا: مریم اورنگزیب

 مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈی سیٹ ہونے والے 25اراکین سے محروم ہوئے ہیں، جنہوں نے آپ کو ووٹ دیا ان سب کو آپ نے مایوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آج تحریک انصاف 25اراکین سے محروم ہوا ہے، آج جو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر جشن منا رہا ہے ان کو ماتم کرنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store