آئین اورقانون کےمطابق فرائض کی ادائیگی پر سختی سے یقین رکھتے ہیں: نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) فائل فوٹو قومی احتساب بیورو (نیب)

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے ان پر نہ کسی کا دباو تھا اور نہ انہیں لایا جا سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آئین اورقانون کےمطابق نیب فرائض کی ادائیگی پر سختی سے یقین رکھتا ہے، سزائیں کسی خواہش پر نہیں دی جاتیں۔

موجودہ نیب قیادت کے دور میں1405ملزمان کو سزائیں ہوئیں، نیب مقدمات میں ٹھوس اور موثر شواہد کی ضرورت ہوتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مختلف ممالک میں وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کیلئے کوئی عرصہ مقرر نہیں ہوتا، وائٹ کالر کی تفتیش کیلئے اداروں کو انتہائی مناسب وقت دیا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store