پاکستان کی ڈپلومیسی کو امریکی سازش کے جھوٹ سے نقصان پہنچا ہے : رانا ثنا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ امریکی سازش کے جھوٹ سے پاکستان کا سفارتی محاذ اور ڈپلومیٹک فورس تباہ ہو کر رہ گئی۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ الیکشن مہم اس سال کے آخر یا اگلے سال مئی تک شروع ہو تو نواز شریف پاکستان میں ہوں مگر واپسی کا فیصلہ نواز شریف نے اپنی مرضی سے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد بھرپور سیاسی پروگرام کریں گے، (ن) لیگ تمام قصبوں اور شہروں میں عوامی جلسے کرے گی، پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں دھرنا دینا ہے تو دے لے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کے جھوٹ سے پاکستان کا سفارتی محاذ اور ڈپلومیٹک فورس تباہ ہو کر رہ گئی، پی ٹی آئی کو خود بھی پتا ہے کہ یہ ٹوپی ڈراما ہے۔

install suchtv android app on google app store