عمران خان کے ٹوئٹر ’اسپیس‘ پر خطاب نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ٹویٹر فائل فوٹو ٹویٹر

سابق وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد تحریک کے دوران اور اس سے برطرف ہونے کے بعد سے کئی بار قوم سے خطاب کر چکے ہیں۔

لیکن اس بار عمران خان نے ٹی وی چینلز، یا جلسے کی بجائے ٹوئٹر کا انتخاب کیا، عمران خان کے پہلی بار ٹوئٹر اسپیس پر خطاب نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

سابق وزیراعظم نے گزشتہ رات پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی ’ٹوئٹر اسپیس‘ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے قوم اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا اور ان کے سوالات بھی لیے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضی کی وجہ سے گئی، فواد

عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ایک وقت میں 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس طرح عمران خان کے ٹوئٹر اسپیس نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store