وزارتوں کی تقسیم پر پیپلزپارٹی میں اختلافات سامنے آگئے

مصطفیٰ نواز کھوکھر فاہل فوٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر

وزارتوں کی تقسیم پر پیپلزپارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔ رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر وزیرمملکت برائے انصاف بنائے جانے پر ناراض تھے اس لئے کابینہ میں شامل نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر وفاقی وزیر یا وزیر مملکت داخلہ کا عہدہ چاہتے تھے، عابدبھیو، احسان مزاری جونئیر کی کابینہ میں شمولیت پر بھی جیالے ناخوش ہیں اور پنجاب سے لاکھوں ووٹ لینے والوں کو نظرانداز کرنے پر پارٹی ارکان ناراض ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے 19 اپریل کو عہدوں کا حلف اٹھا لیا تھا۔ کابینہ میں 30 وزراء، 4 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والوں میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، سعد رفيق وغیرہ شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے خورشيد شاہ، نويد قمر، شيری رحمان، عبدالقادر پٹيل اور شازيہ مری کو وزارت میں شامل کیا گیا ہے۔ ايم کيو ايم کے امين الحق اور فيصل سبزواری، جب کہ ق لیگ کے رکن طارق بشير چيمہ کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا نام بھی وزرائے مملکت کے فہرست میں موجود تھا تاہم انہوں نے آخری وقت میں ذاتی وجوہات کو جواز بناکر کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store