ذلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی فائل فوٹو پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذلفی بخاری نے بیان دیا ہے کہ جب حکومت آئے تھی تب ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان میں رہوں گا اور میں پاکستان میں مکمل طور پر شفٹ ہوچکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم  

انہوں نے کہا کہ اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے کے لیے برطانیہ جارہا ہوں،اب میرے پاس صرف پاکستان کی شہریت ہی ہوگی۔ آئندہ انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store