بی بی سی اردو کی خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے: آئی ایس پی آر

 آئی ایس پی آر فائل فوٹو آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بی بی سی اردو کی 9 اور 10 اپریل کی درمیانی شب وزیراعظم ہاؤس کے واقعات پر شائع کردہ خبر کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ 'بی بی سی اردو کی آج شائع شدہ خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے، بی بی سی کا خاصا پروپیگنڈہ کہانی میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذرائع نہیں'۔

بیان میں کہا گیا کہ 'بی بی سی کی گمراہ کن اسٹوری بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے، اس جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں بلکہ یہ ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے'۔

 

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store