عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کچھ دیر میں ہونے کا امکان

قومی اسمبلی فاہل فوٹو قومی اسمبلی

قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر کچھ دیر میں ووٹنگ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹاف کو الرٹ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے اسپیکر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پر قائل کرلیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد بھی متوقع ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کا چیمبر کھول دیا گیا ہے، وزیر اعظم کا سکیورٹی اسٹاف بھی وزیراعظم چیمبر میں پہنچ گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا صبح ساڑھے 10 بجے سے اجلاس جاری ہے تاہم اب تک ووٹنگ کا مرحلہ نہیں آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store