آصف علی زرداری کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

آصف علی زرداری فاہل فوٹو آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو آئین کی فتح پر مبارکباد دہتا ہوں، پیپلز پارٹی کے کارکن ہر شہر اور ہر گاؤں میں جشن منائیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آئین ہی مقدس ہے اور آئین ہی سپریم ہے، ان شاء اللہ جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا ہے۔

فیصلے کے اہم نکات

  1. ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار
  2. قومی اسمبلی تحلیل کا فیصلہ مسترد
  3. نگراں حکومت کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کالعدم
  4. ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال
  5. وفاقی کابینہ بحال
  6. عدم اعتماد پر ووٹنگ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نگراں حکومت کے قیام کے لیے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال کر دی۔

سپریم کورٹ نے جلدازجلد تحریک عدم اعتماد کو نمٹانےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسمبلی اجلاس کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی نہ کیا جائے اسپیکرعدم اعتمادتحریک نمٹانے تک اجلاس ملتوی نہیں کرسکیں گے۔

عدالت نے تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دیا ہے، قومی اسمبلی تحلیل ہونےکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے ججز نےآپس میں تفصیلی مشاورت کی ہے رولنگ سےمتعلق تفصیل بعدمیں دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store