مولانا طارق جمیل کی آنکھ کا آپریشن، چشمہ پہنے تصاویر وائرل

 مولانا طارق جمیل فائل فوٹو مولانا طارق جمیل

پاکستان کے معروف اسکالر مولانا طارق جمیل کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے۔ انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل نے کالا چشمہ پہنے لیکچر دیتے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے چاہنے والوں کو آنکھ کے آپریشن کی اطلاع دی

تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو کالا چشمہ پہنے لیکچر دیتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سامعین بھی ان کا لیکچر سنتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے وزیراعظم کا لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ مولانا طارق جمیل نے پوسٹ بھی کی، جس میں درج تھا کہ دائیں آنکھ میں موتیا کے باعث آپریشن ہوا ہے جس کے باعث مجھے کالا چشمہ لگانا پڑا۔

طارق جمیل نے چشمہ کے ساتھ لیکچر دینے کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ رمضان میں جاری سیریز ’ پیغام قرآن ‘ نے مجھے آرام کرنے نہیں دیا لہٰذا میں دنیا بھر کے طلباء اور عوام کے لیے لیکچر دینے آیا ہوں۔

install suchtv android app on google app store