عمران خان کے دورے حکومت میں 55لاکھ افراد کو روزگار ملا،رپورٹ

روزگار فاہل فوٹو روزگار

وزیراعظم عمران خان کا ایک کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے میں نمایاں پیش رفت کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق تبدیلی سرکار کے ابتدائی 3 سال میں 55 لاکھ سے زیادہ افراد کو روزگار ملا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے عمران خان کا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ 3 سال میں آدھے سے زیادہ پورا ہونے کا بتا دیا تاہم ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہونے کے باوجود بیروزگاری کی مجموعی شرح میں اضافہ ہوا، صنعتی شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھے مگر زراعت اور خدمات میں کم ہوئے۔

لیبر فورس سروے 2021 کے مطابق تحریک انصاف دور میں سالانہ 18 لاکھ 40 ہزار افراد کو روزگار ملا۔ یوں 3 سال میں برسر روزگار افراد کی تعداد 55 لاکھ اضافے کے ساتھ 6 کروڑ 73 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ لیگی دور کے اختتام پر 6 کروڑ 17 لاکھ افراد کو روزگار حاصل تھا۔

بیروزگاری کی مجموعی شرح 5.8 فیصد سے بڑھ کر 6.3 فیصد ہوگئی ۔ گذشتہ سال یہ شرح سب سے زیادہ 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بیروزگاری میں 8.8 فیصد شرح کے ساتھ پہلا نمبر رہا۔ پنجاب میں بیروزگاری 6.8 فیصد ، سندھ میں 3.9 فیصد اور بلوچستان میں 4.3 فیصد رہی ۔ 3 سال کے دوران صنعتی شعبے میں 25 لاکھ ، زراعت میں 14 لاکھ اور خدمات کے شعبے میں 17 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

install suchtv android app on google app store