قومی اسمبلی اجلاس آج ہو گا، 15 نکاتی ایجنڈا زیرغور

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج 11بجے ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئیں گے۔

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ وفات پا جانے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی بھی ہو گی۔

فاتحہ خوانی کے بعد اراکین اسمبلی وفات پا جانے والے رکن سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔

ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی رائے ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، 152 ارکان وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتمادکی قرارداد پیش کریں گے۔

install suchtv android app on google app store