تہران میں ہونے والا چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے مذاکرات آگے بڑھانے کا اہم موقع ہے، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی فائل فوٹو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران میں ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے مذاکرات آگے بڑھانے کا اہم موقع تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے صرف مذاکرات کافی نہیں، بلکہ ممالک کو باہمی احترام اور ٹھوس وعدوں کے ذریعے تعاون کو آگے بڑھانا ہوگا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی نے بدھ کو انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ چاروں ممالک کی جانب سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس سفارتی موقع کو دیرپا تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ اصولوں پر اتفاق، اعتماد سازی، ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام اور عملی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے صرف مذاکرات کافی نہیں، بلکہ ممالک کو باہمی احترام اور ٹھوس وعدوں کے ذریعے تعاون کو آگے بڑھانا ہوگا۔

عراقچی کے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علاقائی ممالک کے درمیان مسلسل رابطے اور اعتماد کی فضا قائم کرکے امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store