تحریک عدم اعتماد، وزیر اعظم کو پاکستانیوں کا پہلے ہی استعفیٰ دینے کا مشورہ

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

 وزیر اعظم عمران خان کو 44 فیصد پاکستانیوں نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

اپسوس پاکستان نے ایک ہزار سے زائدافراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 33فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کاڈٹ کر سامنا کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی اسپیکرکو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانے کی ہدایت

سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے کی صورت میں اپوزیشن کامیاب ہوگی البتہ 26 فیصد نے حکومت کے کامیاب ہونے کا کہا۔

48 فیصد پاکستانیوں نے تحریک عدم اعتماد میں حکومتی اتحادیوں کو اپوزیشن کو سپورٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا اور 27 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دینے کی درخواست کی ۔

 

install suchtv android app on google app store