آصفہ بھٹو کو ڈرون کیمرہ لگنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا آئی ایس آئی سے تحقیقات کا مطالبہ

 آصفہ بھٹو زرداری فائل فوٹو آصفہ بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے خانیوال میں عوامی اجتماع کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون کیمرہ لگنے کا معاملہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو باضابطہ طور پر مراسلہ تحریر کردیا۔ مراسلہ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی جانب سے تحریر کیا گیا۔

خیال رہے کہ 4 مارچ کو خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون کیمرہ آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرایا تھا، وہ اپنے بھائی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کنٹینر پر موجود تھیں، ان کے زخم پر 5 ٹانکے آئے تھے۔

بعدازاں بلاول بھٹو زرداری آصفہ کو لے کر کنٹینر میں چلے گئے تھے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر ایمبولینس کے ذریعے بلاول ہاؤس ملتان بھیج دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store