منحرف ارکان کی فہرست والی فیک خبر رپورٹ نے فائل نہیں کی بلکہ نیوز ڈیسک پر تیار ہوئی: فواد چوہدری

 فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جنگ اخبار کے نیوز ڈیسک کو فیک نیوز کی تیاری کا مرکز قرار دیدیا۔

ان خیالات اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کیا اور جنگ اخبار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جنگ اخبار نے خبر دی کہ تحریک انصاف کے 33 اراکین منحرف ہوگئے جس میں سردار نصراللہ دریشک اور ریاض فتیانہ کے نام بھی شامل تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جن اراکین کے جنگ اخبار نے نام شامل کیے، انہوں نے رپورٹر سے وضاحت چاہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ منحرف ارکان کی فہرست والی فیک نیوز رپورٹ نے فائل نہیں کی بلکہ فیک نیوز ڈیسک پر تیار ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے جیو ٹی وی کو ن لیگ کا ٹی وی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یکطرفہ رپورٹنگ’ کرنے پر پی ٹی آئی نے جنگ اور جیو گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔

install suchtv android app on google app store