سبی میں صدرمملکت کے قافلے کےقریب بم دھماکا

سبی بم دھماکا فائل فوٹو سبی بم دھماکا

جیل روڈ پر صدر مملکت کا قافلہ گزر جانے بعد آفیسر کلب پر زرو دار دھماکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

صدر مملکت کا قافلہ گزرنے کے پندرہ منٹ بعد دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سبی دھماکے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت تین افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس، ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ کر سیل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچے تھے۔

جہاں انہوں نے سبی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا تھا اور پاک فوج کی صلاحیتوں کو سراہا بھی تھا۔

install suchtv android app on google app store