عمران خان نے ہمیں عالمی بھکاری بنا دیا ہے: خواجہ آصف

خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے قانونی اور آئینی طریقوں سے نجات حاصل کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں نواز شریف کے ساتھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ 70 کروڑ روپے اسمبلی ہال کی تعمیر میں لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں عالمی بھکاری بنا دیا ہے لیکن عوام کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا حساب لیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پشاور مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں 62 سے زائد جانیں چلی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کلمہ گو اور انسانوں کا قتل عام ظلم ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کی وہ کسی مسلمان بھائی کی جان لے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے دہشت گردی ختم کی لیکن اب دوبارہ پنپ رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیرخواجہ آصف حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن پہلے قیمتیں بڑھاتے ہو دوسرے دن کم کرتے ہو۔

 انہوں نے پیشن گوئی کی ڈالر 109 کا تھا، اب 200 سے زائد جائے گا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کھاد، چینی ، گھی ، پٹرول اور گندم کی چیزوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد چوروں اور ڈاکوؤں کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان چودھری پرویز الٰہی کو چور اور ڈاکو کہتا تھا لیکن آج ان کے قدموں میں گرا ہوا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store