ملک بھر میں کورونا کے مزید 768 کورونا کیسز رپورٹ

کورونا کیسز فائل فوٹو کورونا کیسز

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید19 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 237 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 768 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 11 ہزار 754 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 35 ہزار281 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.17 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 928، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 386، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار12، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 496، بلوچستان میں 35 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 43 ہزار44 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 531 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 80، خیبر پختونخوا 6 ہزار 280، اسلام آباد ایک ہزار 14، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store