عورت مارچ کے منشور سےکیا کرنا، مجھےان کے نعروں پر اعتراض ہے: نور الحق قادری

نورالحق قادری فائل فوٹو نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کےنام پر دینی اقدار کا تمسخر اڑایا جاتا ہے۔

وزیرمذہبی امور نے آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھا ہے، میں خواتین پر ظلم کےخلاف آوازاٹھانےکا مخالف نہیں، جو نعرے لگائے گئے، بینر اٹھائے گئے وہ اخلاق سے گرے ہوئے تھے۔

وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے مزید کہا کہ سب کوپتا ہےکہ کونسے نعرے ہیں جو مذہبی اقدار کے منافی ہیں، وزیراعظم کو رنجیدہ خاطر ہوکر خط لکھا ہے، میں نہیں چاہتا کہ یہ کوئی انتہا پسند ملک ہو، وزیر اعظم سے کہا ہے خواتین کے بنیادی مسائل اجاگر کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے منشور سےکیاکرنا، مجھےان کے نعروں پر اعتراض ہے، عورت مارچ والوں کے کچھ نعرے فوٹو شاپ تھے لیکن کچھ قابل اعتراض تھے، اسلام کا جو میانہ روی کا فلسفہ ہے میں اس کے ساتھ چلنے والا آدمی ہوں، ہم تنوع کے خلاف نہیں، دین اور معاشرتی اقدار پر حملوں کے خلاف ہیں۔

install suchtv android app on google app store