ملک کے کونے کونے سےلوگ 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے

ملک کے کونے کونے سےلوگ 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے فائل فوٹو ملک کے کونے کونے سےلوگ 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے سےلوگ 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور بھوک پیاس نے عوام کا جینا دوبھر کردیاہے۔

عمران خان بتائیں کہ وہ باہر آکر کس طرح خطرناک ہوں گے، ان کا رعب اور دبدبا ختم ہوچکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، وہ آتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم کسی بھی اپوزیشن کو ٹارگٹ نہیں بنائیں گے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ وہ چمن ضرور جائیں گے، ڈپٹی کمشنر چمن کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحفظ فراہم کریں۔

install suchtv android app on google app store