مشیر احتساب کا استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں بڑھی ہے

مشیر احتساب کا استعفی اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں، بڑھی ہے فائل فوٹو مشیر احتساب کا استعفی اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں، بڑھی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

سماجی راطبے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کرپشن میں پاکستان کا 16 درجے اوپر جانا اس حکومت کے بیانئے کو بے نقاب کرتا ہے۔ 2020 میں دنیا بھر میں پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 124 نمبر پر تھا۔

 

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 1 سال کے اندر پاکستان 140ویں نمبر پر آگیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کی کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے 16 ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ د مشیر احتساب کا استعفی اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں، بڑھی ہے۔

سینٹر شیری رحمان نے کہا کہ احتساب صرف مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے ہے۔ اس حکومت کی کرپشن سے اب عالمی ادارے پردہ اٹھا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store