یورپ اور افریقی ممالک سے آنیوالوں کی انٹری بند کردی: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ کرکٹ میچز دیکھنے کے لیے اسٹوڈنٹس کی انٹری مفت کردیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت پیسہ کمانے کا نہیں ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میں کراچی کے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم آئیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں آکر انٹرنیشنل کرکٹ دیکھ رہے ہیں لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ اسٹیڈیم خالی ہے حالانکہ پہلے جگہ نہیں ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری آفیشل سے بات ہوئی ہے اور میں رمیز راجہ سے بھی درخواست کروں گا کہ اسٹوڈنٹس کے لیے فری انٹری کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کورونا کے حالات اور شرح بہت کم ہے، روزآنہ ہم دیکھتے اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے کہا کہ ہم نے یورپ اور افریقی ممالک سمیت چند دیگر ممالک سے آنے والوں کی انٹری بند کی ہے لیکن ابھی فلائٹس بند نہیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے پی سی بی کی مشاروت سے فیصلے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل میچزمیں بھی 100 فیصد حاضری کے ساتھ میچ کرائیں۔

install suchtv android app on google app store