بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، بلاول بھٹو کا حکومت پر شدید تنقید

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرحکومت پر کڑی نکتہ چینی فائل فوٹو چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرحکومت پر کڑی نکتہ چینی

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کےعوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بجلی مہنگی کر کے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں۔

چیئرمین پی پی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آج کہاں گئے معاشی ترقی کے وہ بڑے بڑے دعوے؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کل مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کے احتجاج کا تسلسل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store