ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقاتیں جاری

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقاتیں جاری فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقاتیں جاری

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔صدرِ مملکت نے ملکی سیکیورٹی کیلئے خدمات کو سراہا، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی کور کمانڈر پشاور تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری ‏کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض ‏حمید 19 نومبرتک بطورڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ ‏سنبھالیں گے۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store