وزیراعظم نے ملکی معیشت اور مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم نے ملکی معیشت اور مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا فائل فوٹو وزیراعظم نے ملکی معیشت اور مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ذرائع کےمطابق اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔ وزراء کو صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی۔

اجلاس میں عوام کی ریلیف کے لیے اقدامات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوامی رد عمل کے بعد مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس سے آج متعلقہ حکام کو بریف کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر اور اہم عہدیداران شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم وزرا کو مہنگائی کے خلاف اقدامات کرنے کے لیےتجاویز دینے کی ہدایت کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد عوام اور اپوزیشن کی جانب سے شدید رد عمل سامنا آیا ہے۔ اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل دباو کا شکار ہے ۔ ڈالر کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح173 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

 
 
install suchtv android app on google app store