وفاقی دارلحکومت میں نجی تعلیمی ادارے کل سے 50 فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا اعلان

 تعلیمی ادارے فائل فوٹو تعلیمی ادارے

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے کل سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے، ہفتے میں3 دن اسکول 2 بجے تک کھلے رکھےجائیں گے۔


وزارت تعلیم نے اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ نجی تعلیمی ادارے کل سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے۔

ہدایت نامے میں کہا ہے کہ ہفتے میں3 دن اسکول 2 بجے تک کھلے رکھےجائیں گے، اسکول اور کالجز میں ویکسینیشن کے بغیر عملے کو داخل ہونے کی اجازت نہیں، اسکول انتظامیہ عملے کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا ذمہ دار ہوگا۔

وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کسی وقت ویکسین کے حوالے سے اسکول کا دورہ کرسکتی ہے۔

گذشتہ روز پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 16ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store