الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وزرا کو سزا ملنی چاہیے، مسلم لیگ ن

الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وزرا کو سزا ملنی چاہیے، مسلم لیگ ن فائل فوٹو الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وزرا کو سزا ملنی چاہیے، مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وزرا کو سزا ملنی چاہیے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب آواز اٹھاؤ تو کہتے ہیں این آر او نہیں ملے گا جبکہ وزیر اعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے جوابات دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی دھمکی دی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ الیکشن چوری کرنے کے لیے ووٹنگ مشین کا منصوبہ لایا جا رہا ہے۔ آرٹیکل 218 کے مطابق انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے اور ن لیگ نے عوام کو بتایا ووٹنگ مشین فراڈ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا لیکن وفاقی وزرا کل الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئے۔ کرائے کے ترجمانوں نے الیکشن کمیشن پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ مشین پر 3 اعتراضات اٹھائے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، ای وی ایم کی چپ، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر محفوظ نہیں لیکن دھمکی دے کر انتخابی اصلاحات کی بات کی جا رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی روایت ہے کوئی مشاورت نہ ہو، جب شہباز شریف حکومتی نااہلی کے خلاف بیان دیتے ہیں تو ان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) یا قومی احتساب بیورو(نیب) کا نوٹس آجاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store