پاکستان یورپی یونین ممالک سے تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے: آرمی چیف

آرمی چیف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا کی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ای یو ممالک سے تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال، پاکستان اور یورپی یونین میں تعاون پر بھی غور کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے تعلقات خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان ای یو ممالک سے تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہم یورپین یونین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی مفید اور کثیرالجہتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

سفیر یورپین یونین اینڈرولا کامینارا نے کہا کہ پاکستان نے افغان صورتحال، غیرملکیوں کے انخلاء میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا علاقائی استحکام میں کردار قابل قدر ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store