فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں: یورپی یونین

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں: یورپی یونین فائل فوٹو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں: یورپی یونین

یورپی یونین نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جانب سے کئے گئے بعض اقدامات بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں گو کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمشنر جوزپ بوریل نے اومان میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس کے دوران کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اسے بین الاقوامی قانون کے مطابق کیا جانا چاہیے اور اسرائیل کے بعض فیصلے اس بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں۔

جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل نے حماس کےحملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر کسی بھی حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرے اور غزہ کی شہری آبادی کو خوراک، پانی یا بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کے تحت غزہ سے مصر تک راہداری کھولے تاکہ شہری اسرائیلی جوابی فضائی حملوں سے قبل علاقے سے نکل سکیں۔جوزپ بوریل کا بیان اسرائیلی وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے غزہ کے مکمل محاصرے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store