عامرلیاقت پولیس کی مبینہ زیادتیوں پر پھٹ پڑے

عامرلیاقت پولیس کی مبینہ زیادتیوں پر پھٹ پڑے فایل فوٹو عامرلیاقت پولیس کی مبینہ زیادتیوں پر پھٹ پڑے

کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین لاک ڈاؤن پابندیوں کو جواز بنا کر شہریوں سے ہتک آمیز سلوک اور پولیس کی مبینہ زیادتوں کے ‏خلاف پھٹ پڑے۔

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین ویکسینیشن کارڈز کے معاملے پر بیچ سڑک پر پولیس اہلکاروں سے الجھ ‏پڑے اور اپنے ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پولیس سے جھگڑے کی ویڈیو شیئر کردی۔

عامرلیاقت کو پولیس اہلکاروں کے سامنے کھڑے ہو کر زور زور سے بولتے ہوئے سنا جا ‏سکتا ہے۔ ‏

 عامر لیاقت نے لکھا کہ اپنےحلقےمیں پولیس کی پیداگیری نہیں چلنےدوں گا ‏پولیس والےعوام کوروک روک کرپیسےمانگ رہےتھے۔

انہوں نے لکھا کہ لاک ڈاؤن پولیس والوں نےمنہ کھلا رکھا ہوا ہے پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور ‏پولیس اہلکاروں کو پکڑا ہے۔

install suchtv android app on google app store