ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں پیر نے اپنے ساتھی سمیت مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں کی رہائشی خاتون گلناز بی بی نے پولیس کو جمع درخواست میں الزام لگایاکہ اس کی بچی کو دم کرنےگھر آئے پیر اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی۔