ٹی ایل پی سے متعلق اہم فیصلہ کل ہو گا، شیخ رشید

ٹی ایل پی سے متعلق اہم فیصلہ کل ہو گا، شیخ رشید فائل فوٹو ٹی ایل پی سے متعلق اہم فیصلہ کل ہو گا، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کے فیصلے کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے جس کا فیصلہ کل ہو گا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ میں سوشل میڈیا کے لیے ترجمان نہیں ہے، تمام اداروں سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے لیے ترجمان رکھیں۔

آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خطے کے حالات تحریک انصاف کی حکومت بننے کے متقاضی ہیں، عمران خان کشمیر کا کیس آگے کے کر جائیں گے، مریم نواز اور بلاول نے الیکشن سے پہلے شور مچا رکھا ہے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن ہارنے جا رہی ہے، پی ڈی ایم دھرنے کی تیاری پوری رکھے، حکومت قانون کے تحت ہر قدم اٹھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سول اداروں کے ساتھ آرمی بھی فری اور فیئر الیکشن کروانے میں کردار ادا کرے گی، آزاد کشمیر کے الیکشن میں فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں ہو رہی، فوج نا کھڑی ہوتو لوگ الیکشن ڈبے اٹھاکر لے جائیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کابینہ کو ٹی ایل پی کے فیصلے کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے جس کا فیصلہ کل ہو گا۔

بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازش کی لیکن افواج پاکستان نے بھارت کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ شکست دی، بھارت نے ساری زندگی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، بھارتی لوگ پکڑے گئے جو پاکستان میں فساد پھیلانا چاہتے تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ہم ہفتہ وار وزارت داخلہ کی کارگردگی پر بریفنگ دیں گے، ایف آئی اے میں 15، 15 سال سے تعنیات ملازمین کو ٹرانسفر کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھیج دی ہے، سمری میں 20 جولائی سے چھٹیوں کا لکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں ان پر ایکشن لیا جائے گا لیکن کراچی میں 40 لاکھ لوگوں کے غلط شناختی کارڈ بننے کی بات غلط ہے۔ 

install suchtv android app on google app store