یونیورسٹیز کے طلبا نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

یونیورسٹیز کے طلبا نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا فائل فوٹو یونیورسٹیز کے طلبا نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

یونیورسٹیز کے طلبا نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، اس دوران طلبا کو پاک فوج کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ دن گزارا، پروگرام کا مقصد طلبہ کو پاک فوج کے امور کار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس دوران طلبا کو پاک فوج کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، طلبا نے ٹینکوں کی سواری اور آرمرڈ گاڑیوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ طلبا نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مہارتوں اور عزم و حوصلے کو سراہا۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں بہاولپور کور کے زیر اہتمام پاک فوج کی ٹریننگ مشقوں کے دوران مقامی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے 500سے زائد طلبا و طالبات اور اساتذہ نے ایک دن چولستان میں بہاولپور کور کے ساتھ گزارا تھا۔

اس ایک روزہ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پاک فوج کی دفاعی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس دوران طلبا کو پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت سے متعلق ایک عملی مظاہرہ دکھایا گیا جبکہ طلبا نے پاک فوج کے زیرِ استعمال اسلحہ اور جنگی آلات کا بھی جائزہ لیا۔

install suchtv android app on google app store