نوازشریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیوایم ٹو بن سکتے ہیں، فرخ حبیب

 نوازشریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیوایم ٹو بن سکتے ہیں، فرخ حبیب فائل فوٹو نوازشریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیوایم ٹو بن سکتے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ لندن میں مفرور بن کر بیٹھنے سے نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیو ایم ٹو بن سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مہر ثبت کردی کہ نواز شریف تندرست ہیں ، وہ کہہ رہی تھیں کہ جیل نہ جانا پڑے، این آر او مل جائے تو اگلی فلائٹ سےنواز شریف کو واپس لے آئیں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف کے ضامن تھے، ان کے پاس اپوزیشن لیڈر کی نشست پر رہنےکا کوئی جواز نہیں، آج شہباز شریف خود مفرور ہونے کے چکر میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن محلات میں نواز شریف رہ رہے ہیں ان کا ریکارڈ ان کے پاس نہیں،نواز شریف کا پولو میچ دیکھنا اور لندن کی فضاؤں میں گھومنا ان کے تندرست ہونے کی نشانی ہے۔

install suchtv android app on google app store