پی آئی اے نے بحرین کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کر ‏دیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے فائل فوٹو قومی ایئرلائن پی آئی اے

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کل سے بحرین کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کر ‏دیا۔

کل بروز جمعہ سے پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں بحرین کے لیے اڑان بھریں گے جس کے ‏لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پاکستان سے بحرین کیلئے پہلی پرواز جمعہ کو لاہور سے بحرین روانہ ہوگی جب کہ دوسری پرواز ‏‏10 مئی اسلام آباد سے بحرین روانہ ہو گی۔

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کےباعث ‏بحرین کیلئےفضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔

یاد رہے فروری مین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی اشیاء ممالک کیلئے پروازوں ‏میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان کے لئے پروازوں ‏میں اضافہ کیا جائے گا۔

پی آئی اے پہلے مرحلے میں افغانستان کابل کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ ‏وار ‏‏5پروازیں اور دوسرے مرحلے میں افغانستان کیلئے ‏روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ ‏کرے گی۔ ‏

پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کیا تھا جبکہ ازبکستان ‏کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کریں گے۔

install suchtv android app on google app store