میٹرک اور بارہویں جماعت کے امتحانات کب سے ہونگے؟ شفقت محمود نے اہم اعلان کر دیا

وزیر تعلیم شفقت محمود فائل فوٹو وزیر تعلیم شفقت محمود

وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون سے بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انٹر پروونشیل ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس میں امتحانات کے حوالے سے اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے۔

میٹرک اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات ترجیحی بنیادوں پر لیے جائیں گے تاکہ یونیورسٹیوں کے داخلوں سے قبل ہی رزلٹ اپنے وقت پر آجائے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ متعلقہ بورڈ اصولی طور پر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کریں گے لیکن یہ 15 جون کے بعد ہی شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دسویں اور بارہویں کے بعد گیارہویں اور نویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات لیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store