صدر، گورنر بلوچستان کا صوبے صحت، تعلیم اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر، گورنر بلوچستان کا صوبے صحت، تعلیم اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال فائل فوٹو صدر، گورنر بلوچستان کا صوبے صحت، تعلیم اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی  کی فراہمی  جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

 وہ بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے  بدھ کے روز  کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔

 گورنر نے صدر کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بتایا ۔

 صدر ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ میں ہیں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، ریلوے کےوزیر شیخ رشید احمد اورآبی وسائل کے وزیر فیصل ووڈا بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store