کوئٹہ: نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے حلف اٹھا لیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے حلف اٹھا لیا فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔

کوئٹہ میں جادو چل گیا۔ صوبائی اسمبلی میں صرف 5 نشستیں رکھنے والی ق لیگ بلوچستان کی نئی حکمران بن گئی۔ عبد القدوس بزنجو وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ ایوان سے اپنے پہلے خطاب میں نومنتخب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اس سے قبل جب آج صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو 56 کے ایوان مٰں 54 ارکان موجود تھے جن میں سے 41 نے مسلم لیگ ق کے امیدوار عبد القدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دیا جبکہ مدمقابل آغا لیاقت نے 13 ووٹ حاصل کئے۔ بعد ازاں، گورنر بلوچستان نے نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔

install suchtv android app on google app store