آرمی چیف کا اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کا دورہ

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کا دورہ کر کے ادارے کے مختلف تربیتی حصوں کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے افسران کو دی جانے والی تربیت کے معیار کی تعریف بھی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا دورہ کیا۔۔ جہاں سپہ سالار کو ادارے میں تربیت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سربراہ پاک فوج نے ادارے کے مختلف تربیتی حصوں کا دورہ کر کے افسران کو دی جانے والی تربیت کے معیار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے سکول میں تربیت لینے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کر کے پیشہ ورانہ مہارت جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔۔

install suchtv android app on google app store