بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی ، حالیہ دہشت گردی بلوچستان کے استحکام کیخلاف بیرونی منظم سازش کی کڑی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہلاک دہشت گردوں سے غیر ملکی ساختہ اسلحہ و ساز و سامان برآمد ہوا،ہلاک ہر دہشت گرد 20سے25 لاکھ روپے کے اسلحہ اور ساز وسامان سے لیس تھا۔

برآمد غیرملکی ساختہ اسلحے میں رائفلز، راکٹ لانچرز اورنائٹ ویژن گوگلز شامل تھا،فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گردوں سے نشہ آور ادویات اور انجکشن بھی برآمد ہوئے۔

دفاعی ماہرین نے سوال اٹھایا کہ احساس محرومی اور لاپتہ افراد کا جھوٹا بیانیہ گھڑنے والوں کی سہولت کاری کون کر رہا ہے؟اجیت ڈوول کا پاکستان کو بلوچستان سے محروم کرنے کی دھمکی کا بیان شواہد پر مہر ثبت کرتا ہے۔

اسرائیلی نژاد ڈاکٹر ہائم زیبنر کے مطابق اسرائیل پاکستان مخالف دہشت گرد ملیشیا کی مدد کررہا ہے۔

install suchtv android app on google app store