بلوچستان کی جامعات میں 200 سے زائد افغان طلبہ زیرِ تعلیم

بلوچستان کی جامعات میں 200 سے زائد افغان طلبہ زیرِ تعلیم فائل فوٹو بلوچستان کی جامعات میں 200 سے زائد افغان طلبہ زیرِ تعلیم

بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز یونیورسٹی میں 59، لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور کوئٹہ کی سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں36طالبات زیر تعلیم تھے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے ان کے وطن انخلا کے فیصلے کے بعد اب تک جامعات میں زیر تعلیم بیشتر طلبا و طالبات تعلیم کا سلسلہ ختم کرکے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

جامعات نے تمام طالب علموں کو افغانستان جانے کی ہدایت کردی۔ یونیورسٹیز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالب علم افغانستان سے پاکستانی ویزا حاصل کرکے یہاں آئیں اور اپنی تعلیم مکمل کریں۔ علاوہ ازیں بلوچستان کی جامعات نے رواں سال افغان طالب علموں کو یونیورسٹیز کے شعبہ جات میں دیا جانے والا کوٹہ بھی ختم کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store